لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔
لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او افضل رؤف کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ایس ایچ او نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جرمانے کی سزا معطل کردی۔
عدالت نے اپیل پر ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، جبکہ مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او افضل رؤف کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جرمانے کی سزا آئندہ سماعت تک معطل کردی۔













