بدھ, ستمبر 30, 2026, 4:51 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

عوام دشمن وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہیں: صدر آل پاکستان انجمن تاجران

in اہم خبریں, کاروبار
0 0

وفاقی بجٹ 2025-26 پر ملک بھر سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ اسمبلی ممبران، وزیروں اور مشیروں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر حکومتی اخراجات میں 28 فیصد اضافہ عوام پر براہ راست بوجھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی صرف "کرسی پر بیٹھنے” کی تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے، جو کہ عام آدمی کے مسائل سے مکمل لاتعلقی کا ثبوت ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کی قوتِ خرید بڑھانے میں ناکام رہی ہے، جس کا اثر مینوفیکچرنگ اور ریٹیل سیکٹر پر بھی پڑ رہا ہے، کیونکہ اگر خریدار کے پاس خریداری کی سکت ہی نہ ہو تو معیشت کیسے چل سکے گی؟

اجمل بلوچ نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے نہ تو بجلی چوری کا تدارک کیا، نہ مفت بجلی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں آئی پی پیز (نجی بجلی گھر) کا تذکرہ تک نہیں کیا، حالانکہ انہی کے مہنگے اور ظالمانہ معاہدوں نے عوام کو بدترین معاشی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر پہلے ہی 13 مختلف ٹیکس عائد ہیں، اب کاربن لیوی کے نفاذ سے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی اور معیشت سے متعلق عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی اور "کالے قانون والے” اختیارات واپس نہ لیے گئے، تو مشاورت کے بعد تاجران اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

Previous Post

پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Next Post

پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026
اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

09/17/2026
اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

09/17/2026
Next Post

پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

09/17/2026

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

09/17/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist