پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو اب آسان قسطوں پر دستیاب ہے۔ یہ گاڑی اپنی ایندھن کی بچت، کم لاگت، اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی ہے۔ سوزوکی آلٹو ایک ایروڈینامک اور دلکش ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو اسے منفرد بناتا ہے۔ اس کے بڑے سائز کے ہیڈ لیمپس، اسٹائلش دروازے، اور شاندار بیک ڈیزائن نہایت پرکشش ہیں۔ گاڑی کا اندرونی حصہ بھی وسیع اور جدید سہولیات سے مزین ہے جن میں MP5 ٹچ اسکرین، اسٹوریج اسپیس، اور آرام دہ سیٹیں شامل ہیں۔
سوزوکی آلٹو میں 660cc R-Series تھری سلینڈر پیٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو بہترین کارکردگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، گاڑی میں ABS بریکس، اور ایئربیگز جیسی جدید حفاظتی خصوصیات موجود ہیں، جو اسے محفوظ اور قابلِ اعتماد بناتی ہیں۔
سوزوکی آلٹو چار مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے:
مختلف نجی بینکوں کی جانب سے پانچ سالہ آسان اقساط کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے تحت ڈاؤن پیمنٹ 6,99,000 روپے سے 9,13,000 روپے تک اور ماہانہ قسط 38,809 روپے سے 50,697 روپے تک ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان صارفین کے لیے بہترین موقع ہے جو محدود بجٹ میں آسان اقساط پر اپنی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…