پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پیکا قانون کے ذریعے سوشل میڈیا پر قدغن لگائی گئی ہے، جس سے آزادیٔ اظہار مزید محدود ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد قوم کو آگاہ کرنا ہے، چاہے کسی کو ان کے خطوط میں دلچسپی ہو یا نہ ہو۔ فوج کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے آرمی چیف کو دو خطوط اس لیے لکھے کیونکہ ملک میں جمہوری راستے بند ہو چکے ہیں اور سینسر شپ کے علاوہ پیکا قانون نے سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انتخابی دھاندلی کو تحفظ دیا اور انسانی حقوق کے معاملات پر کارروائی نہیں کی۔
مذاکرات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانا تھا، لیکن حکومت کا مقصد صرف انتخابی دھاندلی کو چھپانا اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ختم ہو چکی ہے، لیکن ان کی جماعت سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور انہوں نے صوابی میں اپنے پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے انہیں قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…