گجرات (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پنجاب کے ضلع گجرات میں سوشل میڈیا کی دنیا سے وابستہ ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔ نواحی علاقے جلالپور جٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف ٹک ٹاکر مقدس عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقدس عباس کا تعاقب کیا اور موقع پا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے مقدس عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔mپولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر خاصی مقبولیت رکھتے تھے اور حالیہ دنوں میں ان کے سوشل میڈیا فالورز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ اور مقتول کے اہل خانہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی ایک معروف خاتون ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے اپنے گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا تھا۔ ان پے در پے واقعات نے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا شخصیات کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…