لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — لاہور میں پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے ایک کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چوہنگ کے مطابق یہ کارروائی کئی ہفتوں کی نگرانی اور معلومات اکٹھی کرنے کے بعد کی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب بھر میں سرگرم ایک نقب زن گروہ سے بتایا جا رہا ہے، جو مختلف اضلاع میں وارداتوں کے بعد روپوش ہو جاتا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے سامان میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، پانچ تولے وزنی سونے کا بسکٹ اور ایک کار شامل ہے، جو وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھی۔
حکام کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سرگرم تھا اور بڑی منصوبہ بندی سے دن دہاڑے اور رات کی تاریکی میں گھروں، دکانوں اور دفاتر میں نقب زنی کرتا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…