اسلام آباد ( ایم وائے کے نیوز ) ذوالحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے متعلقہ مراکز پر الگ الگ اجلاس منعقد کریں گی تاکہ چاند نظر آنے کی شہادتیں حاصل کی جا سکیں۔ ان تمام شہادتوں کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ذوالحج کا آغاز کب ہوگا اور عید الاضحی کی تاریخ کیا ہو گی۔
سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن) کے مطابق چاند 27 مئی کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہو گا، مگر غروب آفتاب تک اس کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہو گی، جس کے باعث آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر چاند آج نظر نہیں آتا تو یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو گی، جس کے تحت ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ کو منائے جانے کی توقع ہے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الاضحی 6 جون بروز جمعرات کو متوقع ہے۔ پاکستان میں زونل کمیٹیاں اپنے اپنے شہروں میں چاند دیکھنے کے لیے سرگرم ہیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کے اعلان کا باضابطہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ عید کی حتمی تاریخ جاننے کے لیے ایم وائے کے نیوز کے ساتھ جڑے رہیے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…