پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ایک کھڑی کار میں داخل ہو گئے، تاہم کار کا دروازہ لاک ہونے کے باعث وہ باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔













