لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
تفتیشی افسر کے مطابق این سی سی آئی اے نے تفتیش تبدیل کرکے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ فی الحال ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی گرفتاری درکار نہیں۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی ہے۔
ادھر سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب چدھڑ نے کہا کہ این سی سی آئی اے کو فراہم کیے گئے شواہد کے بعد ادارے نے کہا کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے آج انہیں سرخرو کیا، اور آج ثابت ہوگیا کہ یہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ کیس کو جانبداری کے بغیر دیکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی لڑکی اتنی بے وقوف نہیں ہوتی کہ شادی سے 10 روز قبل ایسی باتیں کرے۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ انہوں نے ان لوگوں پر اعتبار کیا جنہوں نے کرسی پر بیٹھ کر کہا تھا کہ انہیں دونوں جانب کی کہانی کا علم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ کیس ایسے نہیں چھوڑیں گی، چاہے مخالف فریق جسے مرضی اپروچ کرلے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد…
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز کے حوالے سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ اور اس پر ہونے والی…