لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور تمباکو کی تشہیر سے متعلق ہے۔

عدالتی فیصلے میں تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تشہیر پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کو بھی درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے مطابق تمباکو، سگریٹ اور پان کی تشہیر کے منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ عوامی صحت کا تحفظ اور صحت مند ماحول کا قیام آئینی تقاضا ہے، جبکہ تمباکو مصنوعات کی تشہیر کا کوئی مستقل آئینی حق موجود نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ اشتہارات پر پابندی سے غیر قانونی تجارت کا کوئی خدشہ نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع نہ کرنے کا آئینی اعتراض بھی مسترد کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں پائی گئی، تاہم ہر شہری کو کاروبار اور تجارت کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو کی تشہیر پر پابندی سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

1 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

1 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

1 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

1 دن ago

اسلام آباد ہائیکورٹ: سانحہ پمز پر وزیراعظم کو پیش کردہ اور کارروائی کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز کے حوالے سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ اور اس پر ہونے والی…

1 دن ago