غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم اور اے ایس آئی کی ضمانت خارج
غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی نجمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں عدالت نے ملزم عمران اور اے ایس آئی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد قاسم نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت مدعیہ کے وکیل میاں عارف سکھیرا ایڈووکیٹ نے عدالت میں تھانے کی فوٹیج پیش کی۔
عدالت نے دلائل اور پیش کیے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم عمران اور اے ایس آئی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔












