ایکواڈور: ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران دیوار پر نصب بھاری لکڑی کی صلیب اچانک گرنے سے پادری جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے، جس پر لکڑی کی ایک بڑی صلیب نصب تھی۔ اچانک صلیب دیوار سے الگ ہوکر پادری کے اوپر جا گری، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک حادثے سے چند منٹ قبل پادری نے اپنے وعظ میں انسانی زندگی کی ناپائیداری اور موت کا ذکر کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اپنا قیمتی وقت فون اسکرول کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے میں ضائع کردیتے ہیں، لیکن خدا اور اپنے قریبی لوگوں کے لیے بہت کم وقت نکالتے ہیں۔
پادری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ایک دن مرنا ہے، اس لیے ہمیں اپنی زندگی میں ان چیزوں کو ترجیح دینی چاہیے جو واقعی اہم ہیں۔ ان کے مطابق خدا، بہن بھائیوں، شریکِ حیات، بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ گزارا گیا وقت ہی سب سے قیمتی وقت ہے۔
تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں…
ریاض: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ کی مسلسل 10 روزہ بندش کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک پروازیں…
### یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان **اسلام آباد:** ملک میں…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے 72 ممالک کی جیلوں میں اس وقت 21 ہزار…
سنیل شیٹی کا ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی…
لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم…