دنیا کے 72 ممالک میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے 72 ممالک کی جیلوں میں اس وقت 21 ہزار 647 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں دنیا کے مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تحریری جواب میں بتایا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں میں 13 ہزار 78 زیرِ سماعت جبکہ 8 ہزار 569 سزایافتہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری دھوکا دہی، منشیات اسمگلنگ، جنسی حملوں، جعلی ویزوں و دستاویزات، قتل سمیت دیگر مقدمات میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔

دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں قید ہیں، جہاں ان کی تعداد 10 ہزار 745 ہے۔ ان میں 5 ہزار 445 جدہ اور 5 ہزار 300 ریاض کی جیلوں میں قید ہیں۔

دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے، جہاں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق 2 ہزار 100 پاکستانی ایسے 14 ممالک میں قید ہیں جن کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود نہیں۔

ان ممالک میں عراق میں 81، اردن 8، مصر 12، بحرین 581، عمان 252، قطر 599، آسٹریلیا 27، جنوبی کوریا 7، جاپان 16، ملائیشیا 459، تھائی لینڈ 35، کمبوڈیا 22، فلپائن ایک اور ویتنام میں ایک پاکستانی قید ہے۔

web

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران: پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں…

2 گھنٹے ago

ریاض ایئرپورٹ کی بندش، پروازیں متبادل ذرائع سے بحال

ریاض: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ کی مسلسل 10 روزہ بندش کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک پروازیں…

2 گھنٹے ago

ایکواڈور کے چرچ میں بھاری صلیب گرنے سے پادری جاں بحق

ایکواڈور: ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران دیوار پر نصب بھاری لکڑی کی صلیب اچانک گرنے سے پادری جان…

2 گھنٹے ago

یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان

### یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان **اسلام آباد:** ملک میں…

2 گھنٹے ago

سنیل شیٹی کا ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش

سنیل شیٹی کا ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی…

2 گھنٹے ago

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف

لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم…

1 دن ago