صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر میں ایف بی آر کے افسران اور ایک سگریٹ کمپنی کے اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور مبینہ ملی بھگت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ویئر ہاؤس میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اور آمدورفت سے متعلق ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید ایف بی آر افسران اور دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا، جبکہ معاملے کے مختلف پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور…
نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس…
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی صورت پی ٹی آئی کو اسلام…