پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا معاہدہ طے پا گیا۔

 

نیو یارک میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدتی قیام کے ویزے سے باہمی استثنا کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

تحریک انصاف کا مجوزہ مارچ، پس پردہ رابطے اعتماد کے فقدان کو دور کرنے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی…

2 گھنٹے ago

پشاور: بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مقامی افراد نے قبر کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور…

2 گھنٹے ago

پشاور: خاتون کا 13 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کا دعویٰ، پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی…

2 گھنٹے ago

صوابی: ایف بی آر کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ…

2 گھنٹے ago

عطا تارڑ: پی ٹی آئی کو اسلام آباد آ کر امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی صورت پی ٹی آئی کو اسلام…

2 گھنٹے ago