بھارتی ہدایتکار نے محبوبہ کی بیٹیوں کے سامنے انکی ماں سے عشق کا اعتراف کر لیا

پہلی ملاقات میں وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے

بھارتی ہدایتکار نے محبوبہ کی بیٹیوں کے سامنے انکی ماں سے عشق کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے دیوانہ وار پیار  کیا کرتے تھے۔کرن جوہر نے چیٹ شو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے، کرن جوہر نے جھانوی اور خوشی کو بتایا کہ وہ اُن کی والدہ کے پیار میں پاگل ہو گئے تھے۔

پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق کرن جوہر نے  اپنی محبت کا انکشاف اپنے چیٹ شو کافی وِد کرن میں سری دیوی کی اداکار بیٹیوں جھانوی اور خوشی کپور کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے  کیا،کرن جوہر نے کہا  کہ وہ سری دیوی کے سب سے بڑے پرستار تھے۔ کرن جوہر نے اپنی پہلی ملاقات کا بھی بتا دیا۔ انہوں نے بتایا کب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 1993ء میں میری پہلی بار سری دیوی سے ملاقات ہوئی تھی، وہ سری دیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گئے تھے اور اس دوران اُن کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے۔‘

web

Recent Posts

انتقال کی خبریں جھوٹ، ’الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں‘ اداکار عمران اشرف نے خیریت سے آگاہ کردیا

عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…

3 گھنٹے ago

لاہور کے 120سرکاری سکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع

لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…

3 گھنٹے ago

مختلف کیسز کے مغوری بازیابی کے بعد پیش ، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز نمٹا دیئے

لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…

4 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ کانفرنس اختتام پذیر، بین الاقوامی و ملکی ماہرین کا مشترکہ تحقیق پر زور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں ون ہیلتھ تحقیقی کانفرنس اختتام پذیر لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہونے والی…

4 گھنٹے ago

قحط اور خوراک کی کمی سے بچنے کے لیے حکومت کوجنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. ماہرین

عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…

4 گھنٹے ago

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن، 250 سے زائد ورکرز تعینات

لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…

4 گھنٹے ago