معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟

بھارتی اداکارہ اننیا راج 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، خبر ایک ماہ بعد سامنے آئی

بھارتی فلموں ’7 آورز ٹو گو‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اننیا راج 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم ان کی موت کی خبر تقریباً ایک ماہ بعد منظرِ عام پر آئی۔

اننیا راج کے اہلخانہ نے 16 اگست کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ 15 جولائی کی صبح نیند کے دوران پُرسکون انداز میں انتقال کرگئیں۔ خاندان کی جانب سے ان کی آخری رسومات کی تصاویر بھی اننیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں۔

اننیا راج نے ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی سنیما اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا تھا۔ اگرچہ ان کے فلمی کریڈٹ کی تعداد زیادہ نہیں تھی، تاہم ’7 آورز ٹو گو‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ میں اداکاری کے باعث انہیں ناظرین میں شناخت ملی۔

اداکارہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ اہلخانہ کے مطابق اننیا ایک سال سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں اور ان پر قابو پانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرتی رہیں۔ تاہم خاندان نے کسی بیماری یا طبی تشخیص کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، اس لیے موت کی حتمی وجہ سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔

اننیا کی موت کی خبر تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آنے پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ اہلخانہ نے جولائی میں اس حوالے سے خاموشی اختیار کی اور 16 اگست کو باضابطہ طور پر اداکارہ کے انتقال کی اطلاع دی۔

خاندان نے کہا کہ یہ ان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور سوگ کے دوران انہیں سکون فراہم کیا جائے۔ اہلخانہ نے اننیا کی روح کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کی جائے گی۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago