Categories: انٹرٹینمنٹ

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کے حیران کن انکشافات

دانیہ سے محض افیئر چلانے کی نیت سے رابطہ کیا تھا، جو بعد میں ان کے لیے دردِ سر بن گیا۔

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کے حیران کن انکشافات

سابق رکن قومی اسمبلی و اسکالر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ، جو اپنی پہلی شادی کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار ان کے دوسرے شوہر، حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں 22 سالہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر، حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دانیہ سے محض افیئر چلانے کی نیت سے رابطہ کیا تھا، جو بعد میں ان کے لیے دردِ سر بن گیا۔

شہزاد کے مطابق، وہ ایک حکیم ہیں اور دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔ دانیہ نے کئی مرتبہ انہیں اپنے گھر پر آنے کا کہا لیکن ہر بار میں نے انکار کر دیا پھر اچانک ایک دن میں دانیہ کے گھر چلا گیا جب دانیہ کو دیکھا تو دیکھتے ہی میں دانیہ کو اپنا دل دے بیٹھا

حکیم شہزاد نے اعتراف کیا کہ ان کا ارادہ دانیہ سے شادی کرنے کا نہیں تھا، بلکہ وہ صرف کچھ عرصہ افیئر چلانا چاہتے تھے۔ لیکن دانیہ شاہ نے ان پر نکاح کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ حکیم شہزاد نے بتایا کہ دانیہ کی ضد کے بعد، باوجود تین شادیاں ہونے کے، انہوں نے دانیہ سے چوتھا نکاح کرلیا۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت عرصے تک دانیہ کو منانے کی کوشش کی، لیکن دانیہ کی ایک ہی شرط تھی کہ انہیں نکاح کرنا ہے۔ آخرکار، شہزاد نے دل پر پتھر رکھ کر دانیہ سے نکاح کرلیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نکاح ان کے لیے ایک بڑی قربانی تھی۔

دانیہ شاہ، جو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ نکاح کے بعد سے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں تھیں، ہمیشہ سے تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ ان کی پہلی شادی اور اس کے بعد کے واقعات نے انہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ دانیہ کی زندگی کی یہ کہانی ان کے دوسرے شوہر کے انکشافات کے بعد مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر کے انکشافات نے ایک بار پھر عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ کہانی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح بعض اوقات افیئر اور تعلقات زندگی کے بڑے فیصلوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جو کہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago