Categories: انٹرٹینمنٹ

والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑا تھا: ماہ نور حیدر

میرا گھرا نہ مذہبی ہے لیکن اس کے باوجود پردے کا کوئی اہتمام نہیں

والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑا تھا: ماہ نور حیدر

کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہ نور حیدر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ اپنے ماں باپ کی وجہ سے میں برقع پہننا چھوڑدیا تھا۔

ماہِ نور حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں اس کے باوجود پردہ کرنے کا کوئی خاص رواج نہیں ہے۔ ہمارے گھر میں خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں، میں نے 2009ء میں برقع پہننا شروع کر دیا تھا۔

میں نے جب پہلی بار برقع پہنا اس وقت غالباً میں 9ویں جماعت کی طالب علم تھی۔میں اس خیال سے اپنے والد کے سامنے گئی کہ وہ مجھے دیکھ کر فخر محسوس کرینگے لیکن انہوں نے مجھے دیکھ کر ہنسنا شروع کر دیا اور کہا کہ تم یہ کیا منافقت کررہی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت اپنے والد صاحب کے ردعمل کا مطلب اب سمجھ آیا ہے، وہ یہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اپنے اندرونی طور پر خود کو بہتر بناؤں اور پھر اپنے ظاہری وجود میں تبدیلی لاؤں۔

ماہِ نور حیدر نے بتایا کہ والد کے ردعمل اور دوستوں کے مذاق اڑانے کے بعد میں نے برقع پہننا چھوڑدیا، میری امی کو بھی میرا برقع پہننا زیادہ پسند نہیں تھاانہوں نے کہا کہ تم جب برقع پہن کر ہمارے ساتھ باہر نکلتی ہو تو بہت عجیب اور ہمارے خاندان کی نہیں لگتی۔

ادکارہ نے کہا کہ اب میں مکمل آزاد ہوں اب مجھے کسی کا ڈر نہیں جب میرا دل کرتا ہے میں موقع اوڑھ لیتی ہوں لیکن سر پر دوپٹہ نہیں لیتی، میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے بارے میں یہ رائے رکھیں کہ میں بل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہوں اور ویسے برقع پہنے رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خئی‘ میں 

قبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں ماہ نور حیدر ’آپانا‘‘ کا کردار ادا کررہی ہیں

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 ہفتے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago