اینڈرائیڈ صارفین پاسپورڈ چرانے والی یہ ایپس فوری ڈیلیٹ کر دیں

سکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے 7ایسی ایپس کو پکڑا ہے جو صارفین انتہائی خطرناک ہیں

سائبر ماہرین نے کچھ ایسی اینڈرائیڈ ایپس کی نشاندہی کی ہے جو صارفین کے پاسورڈز چوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کچھ ایپس اکثر فعال ہونے کیلئے صارفین سے ان کے گوگل، فیس بک اور دیگر اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرتی ہیں۔ کبھی کبھی یہ معلومات فراہم کرنا ایپ کے استعمال کے لیے ضروری ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر یہ جعلسازوں کی چال ہوتی ہے جس میں وہ صارفین کو پھنسا لیتے ہیں۔
حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی ایسی ایپلی کیشنز ہیں جنہیں صارفین نے انجانے میں ڈاؤن لوڈ کر رکھا ہوتا ہے اور یہ ایپس صارفین کا نجی ڈیٹا چرانے کے ساتھ ساتھ ان کا فیس بک پاسورڈ اور کرپٹو ڈیٹا بھی حاصل کر رہی ہوتی ہیں۔
سائبر سکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے پلے سٹور پر موجود 200 سے زائد ایسی ایپلی کیشنز کی ایک فہرست جاری کی ہے جو ‘فیس اسٹیلرپر مشتمل ہیں۔ فیس اسٹیلر اینڈرائیڈ میں ایک اسپائی ویئر ہوتا ہے جو صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپائی ویئر ایک قسم کا میلویئر (malware) ہے جو کسی بھی ڈیوائس میں خاموشی سے انسٹال ہو کر صارف کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے اور حساس معلومات چوری کرتا ہے۔ اس میں پاسورڈز، بینکنگ معلومات، اور دیگر ذاتی ڈیٹا شامل ہو سکتے ہیں۔ اسپائی ویئر عموماً بغیر صارف کی معلومات کے انسٹال ہوتا ہے اور پھر یہ معلومات کسی بد نیت فرد یا گروہ کو بھیجتا ہے۔
سائبر سکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نےسات ایسی ایپلی کیشز کی نشاندہی کی ہے اگر آپ یہ ایپس استعمال کررہے ہیں تو ان کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔
درج ذیل وہ سات ایپس ہیں جن کو ٹرینڈ مائیکرو کمپنی نے پکڑا ہے۔

(1)فوٹو گیمنگ پزل
(2)انجوائے فوٹو ایڈیٹر
(3)بزنس میٹا منیجر
(4)ڈیلی فٹنس او ایل
(5)پینوراما کیمرا
(6)سوام فوٹو
(7)کرپٹو مائننگ فارم یور اون کوائن

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

5 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

5 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

5 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago