بالی ووڈ کے معروف اداکار راہول رائے، جو 1990 کی دہائی میں ایک سپر ہٹ فلم کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اپنی زندگی اور کیریئر میں کئی مشکلات کا شکار رہے۔
راہول رائے نے مہیش بھٹ کی مشہور فلم "عاشقی” کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ یہ فلم نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئی بلکہ انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ راہول کے مطابق، اس فلم کے لیے انہیں صرف 30,000 روپے کا معاوضہ ملا تھا۔ فلم کی زبردست کامیابی کے بعد، محض 11 دن کے اندر انہوں نے 47 فلمیں سائن کیں۔ تاہم، ان کی بعد کی فلمیں جیسے "غضب تماشا”، "سپنے ساجن کے”، اور "گمراہ” خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔
ٹی وی شوز میں کام کرنے کے بعد، 2006 میں انہوں نے ریئلٹی شو "بگ باس” کے پہلے سیزن میں شرکت کی اور جیتنے کے بعد ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
راہول رائے 1966 میں دیپک رائے اور اندرا رائے کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کی ذاتی زندگی کئی مشکلات کا شکار رہی۔ انہوں نے آسٹریلیا منتقل ہو کر اپنی اہلیہ راج لکشمی خانولکر کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا، لیکن 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اسی دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ آسٹریلیا میں انہوں نے برتن دھونے جیسے معمولی کام بھی کیے۔
سال 2020 میں، فلم "ایل اے سی – لائیو دی بیٹل” کی شوٹنگ کے دوران راہول کو برین اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہوئے۔ ان کی بہن پریانکا رائے نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے خاموشی سے ان کے اسپتال کے تمام اخراجات ادا کیے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…