یمنی زیدی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
یمنی زیدی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
امریکہ: یمنیٰ زیدی جو اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کے باعث پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک میں معروف ہیں، نے شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا وقت گزارا ہے ۔ انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے مختلف ڈراموں میں کئی نوعیت کے کردار ادا کیے، چاہے وہ سنجیدہ ہوں یا مزاحیہ، اور ان کرداروں کی وجہ سے انہوں نے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔
یمنیٰ زیدی کے مداح اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ ابھی تک سنگل کیوں ہیں، مگر اب اداکارہ نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی اور ان کے ساتھی اداکار وہاج علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں کو اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو ان کے امریکی دورے کے دوران کی ہے، جہاں وہ دونوں اگست تک مختلف امریکی شہروں کا دورہ کریں گے۔
یمنیٰ زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایک سخت مزاج خاتون ہیں اور انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ ان کی شخصیت ایسی کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سخت مزاجی ان کی سنگل زندگی کی وجہ ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ حالانکہ یہ وجہ شاید کچھ عجیب لگے، لیکن وہ اپنی تنہائی میں خوش ہیں۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو لوٹ کر گولی مار دی ہے، جس کے بعد…
خبر میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری کا یہ دعویٰ…
راجن میں 15 کلو کی ایک بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ مالک کا کہنا ہے کہ شیری نسل کی…
National Center of Meteorology کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی…
Cristiano Ronaldo اور ان کی منگیتر Georgina Rodríguez کے بارے میں غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ…
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں…