Categories: انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی:کرینہ کپور

ان کا زمانہ طالبعلمی بہت شاندار تھا اور وہ ایک بہترین طالبہ تھیں

اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی:کرینہ کپور

نئی دہلی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی اصل خواہش اداکاری نہیں بلکہ وکیل بننے کی تھی۔ کرینہ کپور، جو بالی ووڈ کی حسین ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، نے اپنے کیریئر کا آغاز 2000ء میں کیا اور اب تک کئی کامیاب بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
کرینہ کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا زمانہ طالبعلمی بہت شاندار تھا اور وہ ایک بہترین طالبہ تھیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تھا اور اسے اپنی زندگی کا بہترین وقت قرار دیا۔ اس پروگرام کے دوران انہوں نے خود کو مضبوط اور خودمختار پایا، جس سے ان کے اندر اعتماد پیدا ہوا۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ وکیل بننے کی خواہش مند تھیں، مگر قسمت نے انہیں اداکاری کی دنیا میں لے آئی۔
ہارورڈ سے واپس آنے کے بعد انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، جس میں ان کے والدین نے بھی انہیں مکمل سپورٹ فراہم کی۔ کرینہ نے بتایا کہ ان کے والدین ان کے اس فیصلے سے خوش اور مطمئن تھے، اور یوں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور آج وہ بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاراؤں کی صف میں کھڑی ہیں۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago