فائل فوٹو
لاہور:پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے، جو انہوں نے مسجد الحرام میں عمرے کے دوران مانگی تھی۔
ریشم نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی سعادت کے لیے گئیں، جہاں انہیں بتایا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھتے وقت جو دعا مانگی جائے، وہ قبول ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی، "یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔”
ریشم کے مطابق، ان کی یہ دعا یوں قبول ہوئی کہ وہ آج تک کسی مرد کی کمائی پر انحصار نہیں کر سکیں۔
اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کے لیے ایک نیک رشتہ عطا کرے۔
ریشم نہ صرف اپنے کام کے حوالے سے بلکہ سماجی خدمات کے لیے بھی مشہور ہیں۔ وہ غریبوں کے لیے کھانا بناتی اور تقسیم کرتی رہتی ہیں، جس کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔
ریشم کی انٹرویو کے کلپ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ان کی دعا اور خدا کی حکمت کے بارے میں گفتگو نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…