نئے سال کی آمد، لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

نئے سال کی خوشی میں آتشبازی کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں نئے سال کی رات آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور اس حوالے سے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اعلان کیا کہ نئے سال کی خوشی میں آتشبازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدام فضا میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچانے پر زور دیا اور صحت کا خیال رکھنے کو اولین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فضائی آلودگی شہریوں میں صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لیے صاف اور محفوظ ماحول کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago