حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ پائی گئی پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ان کے موبائل فون کا فارنزک مکمل کرلیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کا آخری رابطہ اکتوبر 2024 میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے ہوا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) سے پتا چلا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے آخری میسجنگ اور فون استعمال اکتوبر 2024 میں کی گئی، اس کے بعد ان کے فون پر کوئی سرگرمی ریکارڈ نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا پر بھی وہ کئی مہینوں سے غیر فعال تھیں، جہاں فیس بک پر آخری پوسٹ 11 ستمبر 2024 اور انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی۔ اداکارہ نے ماضی میں ریئلٹی شو ’تماشا گھر‘ میں بھی شرکت کی تھی۔ ان کا تعلق لاہور سے تھا تاہم کئی سالوں سے وہ کراچی میں تنہا رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ 2018 سے مذکورہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں، لیکن 2024 سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں۔ فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر عدالتی بیلف مالک مکان کے ہمراہ فلیٹ پر پہنچا۔ دروازہ نہ کھلنے پر جب پولیس نے دروازہ توڑا تو اندر سے شدید سڑنے کے آثار والی لاش برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش مکمل طور پر ڈی کمپوز ہو چکی تھی، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ موت کو کم از کم ایک ماہ گزر چکا ہے۔ پولیس نے اداکارہ کے موبائل ڈیٹا، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور ماضی کے تعلقات کی جانچ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔ واقعے کو متعدد زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ حمیرا اصغر کی لاش اب سرد خانے میں موجود ہے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

MYK News

Recent Posts

کیا پاکستان جاپان بن سکتا ہے؟

کالم: کیا پاکستان جاپان بن سکتا ہے؟ بقلم: کاشف شہزاد جاپان، وہ قوم جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد…

3 گھنٹے ago

سروائیکل کینسر کی بڑھتی شرح: 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میں خواتین میں سروائیکل کینسر کی تیزی…

8 گھنٹے ago

لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرنیوالی ٹرین تیار

بیجنگ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — دنیا کا سب سے تیز رفتار زمینی سفر اب ممکن ہونے جا…

8 گھنٹے ago

عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

(اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ…

10 گھنٹے ago

حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا نیا رخ، فلیٹ سے برآمد فونز نے کئی راز کھول دیے

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک اور پراسرار موت کی تفتیش میں نیا موڑ…

11 گھنٹے ago