رات کو سونے سے قبل اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ تو ضرور یہ جان لیں!

نیند انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، مگر آج کے دور میں بہت سے افراد وقت پر سونے سے قاصر ہیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو سونے سے پہلے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، تو یہ عادت آپ کی نیند کے معیار اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

ناروے میں کی گئی ایک طبی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سونے سے قبل اسمارٹ فون یا دیگر اسکرینز کا استعمال نیند کی کمی اور بے خوابی کا سبب بنتا ہے۔ یہ تحقیق نارویجن انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی جس میں 18 سے 28 سال کی عمر کے 45 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کے سامنے ہر ایک اضافی گھنٹہ گزارنے سے بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور نیند کے دورانیے میں اوسطاً 24 منٹ کی کمی واقع ہوتی ہے۔

تحقیق میں صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اسکرینز سے جڑی مختلف سرگرمیوں جیسے فلمیں اور ڈرامے دیکھنا، موبائل گیمز کھیلنا، موسیقی یا پوڈکاسٹ سننا، اور ای بکس یا آرٹیکل پڑھنا کو بھی شامل کیا گیا۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اسکرین کے سامنے وقت گزارنے کی ہر سرگرمی نیند کو متاثر کرتی ہے، چاہے وہ کتنی ہی معلوماتی یا تفریحی کیوں نہ ہو۔ نیند کا کم ہونا یا ناقص معیار وقت کے ساتھ کئی خطرناک بیماریوں  جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، موٹاپا، ذہنی دباؤ اور ڈپریشن، دل کا دورہ اور فالج کی شکل اختیار کر سکتا ہے،

اگر آپ بہتر نیند چاہتے ہیں تو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل اسمارٹ فون اور دیگر اسکرینز کا استعمال ترک کر دیں۔
اپنے سونے کے کمرے کو اسکرین فری زون بنائیں اور نیند سے پہلے مطالعہ، ہلکی موسیقی یا مراقبہ جیسی سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago