Categories: اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں؟

نگران وزیر اعظم محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا

سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے گھروں سے نکلنا تھوڑا مشکل ہو گیا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ ملک میں بارشیں نہیں ہوئیں جسکی وجہ سے بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کیا جا رہا ہے۔

کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہوں گی؟ اس حوالے سے نگران وزیراعلی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ نگران وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے پچھلے کئی روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو تنقید کرتے ہیں انکا اپنا نظریہ خیال ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں ای رجسٹری سنٹر نے کام شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ  مینوئل رجسٹری نہیں ہو رہی، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ای رجسٹری سے  رشوت کی تمام شکایات ختم ہو جائیں گی۔

 

web

Recent Posts

دوغلی امن پالیسی

دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…

5 دن ago

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago