سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے گھروں سے نکلنا تھوڑا مشکل ہو گیا ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ ملک میں بارشیں نہیں ہوئیں جسکی وجہ سے بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردی کے باعث سندھ میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں 31 جنوری تک سکول صبح ساڑھے 8 بجے کھلیں گے۔ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ فیصلےکا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولوں پرہوگا۔
دوسری جانب کیا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ہوں گی؟ اس حوالے سے نگران وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ نگران وزیر اعظم نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے پچھلے کئی روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو تنقید کرتے ہیں انکا اپنا نظریہ خیال ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں ای رجسٹری سنٹر نے کام شروع کردیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینوئل رجسٹری نہیں ہو رہی، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ای رجسٹری سے رشوت کی تمام شکایات ختم ہو جائیں گی۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…