Categories: اہم خبریں

یہ کچھ بھی کر لیں، عوام 8 فروری کو باہر نکلیں گے۔ شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس، 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، لیکن یہ کچھ بھی کر لیں، عوام 8 فروری کو باہر نکلیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کوئٹہ میں ایک ماہ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر تیسری بار چھاپہ مارا گیا، جو کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت غنڈہ گردی کے ذریعے ملک میں نفرتیں بڑھا رہی ہے، مگر آج نہیں تو کل، حکمرانوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ خاص طور پر چیف جسٹس، ان غیر قانونی گرفتاریوں اور چھاپوں کا نوٹس لیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت جنوری 2025 میں ختم ہو گئی ہے، لیکن وزیراعظم اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مایوس کن رہا ہے، اور اس کی مکمل آزادی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف باہر نکلیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور جمہوری حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago