راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیکا ایکٹ کی ترامیم کے ذریعے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے بارے میں سننے کو ملا ہے۔ لیکن انہوں نے وہ خط ابھی تک خود نہیں دیکھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ نیت کو دیکھا جانا چاہیے۔ اور اگر یہ معاملات سلجھانے کے لیے ہے تو اسے مثبت انداز میں لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ملک کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ اس لیے ان کے خط کو مثبت اور تعمیری نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی خلیج اور نفرت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اور اس وقت ایک بڑے قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن پر متفق ہونا چاہیے تاکہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مضبوط، جمہوری اور شفاف نظام کے لیے ضروری ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں اور اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن نہ لگائی جائے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک بڑے قومی معاہدے کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…
پشاور: وسائل سے فائدہ اٹھا کر خیبرپختونخوا کو خوشحال بنائیں گے، فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی…
کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں شوہر کی ضمانت منظور کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی…