Categories: اہم خبریں

لاہور میں 27 الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز، ٹیسٹ رن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے 27 ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا، جس کے تحت گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک الیکٹرک بسوں کا ٹیسٹ رن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا آزمائشی سفر کیا جا رہا ہے۔ یہ بسیں 21 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جا رہی ہیں اور ان میں مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے ریمپ اور مخصوص نشستوں کی سہولت شامل ہے۔ خواتین کے لیے بسوں میں الگ سیکشن مختص کیا گیا ہے، جبکہ ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے جدید کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، تاکہ دوران سفر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

الیکٹرک بسوں کی باقاعدہ سروس 16 فروری سے شروع ہو گی، جس سے روزانہ تقریباً 17 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ ان بسوں کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ اور اسمارٹ کارڈز کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا، جبکہ ایک مخصوص ایپ کے ذریعے بسوں کی لوکیشن بھی ٹریک کی جا سکے گی۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی طرف ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں عوام کے لیے سستا، آرام دہ اور ماحول دوست سفری حل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

6 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

6 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

6 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

6 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

6 دن ago