تحریک انصاف کی اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نو مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔زرتاج گل کے وکلاء نے راہداری ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ، پولیس کی بھاری نفری بھی عدالت کے گیٹ پر موجودتھی۔پشاور ہائی کورٹ کی راہداری زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران زر تاج گل نے کہا کہ پتہ نہیں میں الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ لڑ رہی ہوں ، نجانے کیوں میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ میرا آئین و قانون پر مکلم بھروسہ ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کے لیےکھڑی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ مجھے ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ میں کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، مجھے حق حاصل ہے انصاف کے لیے عدلیہ کے دروازے پر آتی رہوں گی۔ انہوں نے کہا جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی۔
رہنم پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا گھر توڑا دیا گیا ہے، جب میں نہیں گھبرائی تو میرے ووٹرز بھی نہ گھبرائیں، 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، اگر آپ ۹ مئی کی مذمت کروانا چاہتے ہیں تو میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑ لیے۔ زرتاج گل نے کہا کہ میرا بھائی جاوید عالم شہید دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا ہے، میرے بھائی کی قبر وزیرستان میں قبر موجود ہے ، جائیں میرے بھائی کی قبر دیکھ لیں، انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں؟ میں شہید کی بہن ہوں۔ شہید کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…