کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے معمولی تلخ کلامی کے بعد نوجوان نے پستول نکال کر اہلکار پر تان لیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں نوجوان کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا تو دونوں نے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا اور پھر بحث بڑھتے بڑھتے توتکار پر پہنچ گئی جس کے بعد نوجوان نے پستول نکال لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر ریکارڈ میں محفوظ کر لی اور نوجوان کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کچھ روز قبل بھی لاہور میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹاؤن ہال ملازمین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، لاہور پولیس نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال کے قریب ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بیرئیر ہٹانے سے منع کیا تھا، منع کرنے کہ بعد موٹر سائیکل سوار طیش میں آگیا اور اس نے بیرئیر کو ٹھڈے مارنا شروع کردیے تھے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کو بلا لیا تھا اور وہ سب مل کر وارڈن کو اغوا کر کے ٹاؤن ہال لے گئے تھے۔ ٹاؤن ہال لے جانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا اور پھر نیم بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تھا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، سرکاری معاملات میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…