لاہور : 40 لاکھ سے زائد شہری مفت نیٹ استعمال کررہے ہیں

یومیہ 65 ہزار افراد مفت وائی فائی سروس کا استعمال کررہے ہیں:سیف سٹی ترجمان

لاہور : 40 لاکھ سے زائد شہری مفت نیٹ استعمال کررہے ہیں

لاہور:سیف سٹی سینٹر کے ترجمان کے مطابق لاہور میں اب تک 40 لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یومیہ 65 ہزار افراد مفت وائی فائی سروس کا استعمال کررہے ہیں۔ سیف سٹی نیٹ ورک سائبر سکیورٹی، فائر والز اور دیگر سکیورٹی پروٹوکولز کے باعث محفوظ ہے۔
ترجمان نے مزید بیان کیا کہ لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 450 تک بڑھایا جائے گا۔ اگلے مراحل میں فری وائی فائی پروجیکٹ کو دائرہ کار قصور، ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔
فری وائی فائی پوائنٹس کی تنصیب عوامی مقامات، سکولز، ہسپتالوں اور پارکس کے قریب کی گئی ہے۔ شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مفت انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ٹیکسی رائیڈ بھی بک کرائی جا سکتی ہے، مگر فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago