پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت
پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت
اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر مسعود مغل کی درخواست کو نمٹا دی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں این او سی جاری کرنے کی بات ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سے 26 جون سے کل تک 20 مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود این او سی نہیں دیا گیا بلکہ ایک دن پہلے عدالت کو اطلاع دی گئی۔
ہمیں جلسے کی تیاریاں کرنے کے لئے بالکل وقت نہیں دیا گیا۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دے دی ہے اور جھگڑا کی ساتھ کسی بات پر نہیں ہو سکتا۔ آپ تو بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو گھروں سے نکال لیں گے۔ آپ چاہتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر لوگوں کو گھروں سے نکال کر جلسے میں لائیں۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…