Categories: پاکستان

سب سن لیں اگلا وزیراعظم قیدی نمبر804ہو گا:عمر ایوب

تحریک انصاف ایک مٹھی کی طرح ہے، کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا

سب سن لیں اگلا وزیراعظم قیدی نمبر804ہو گا:عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے راہ نمائوں عمر ایوب، رئوف حسن، شبلی فراز، شہریار آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سن لیں اگلا وزیراعظم قیدی نمبر 804ہی ہو گا۔ ہم متحد ہیں اور متحد ہی رہیں گی۔ کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
دوپہر سوا ایک بجے سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لئے آئے ہیں لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیںدی گئی جبکہ ہماری ملاقات شیڈول تھی۔ جیل کے سب معاملات انٹیلی جنس کے کنٹرول میں ہیں وہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون ملاقات کرے گا اور کون نہیں۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان صحیح فرماتے ہیں ہمارا مقابلہ ڈفرزکے ساتھ ہے، ، پاکستان تحریک انصاف مٹھی کی طرح ایک ہے، پی ٹی آئی کوئی تقسیم نہیں ، تحریک انصاف کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔
اگر کوئی سمجھتا ہے کہ 4 گھنٹے انتظار کروا کر ہمیں کمزور کر لے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ جیل کی پوری انتظامیہ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں لائن حاضر کرینگے۔
شبلی فرز نے کہا کہ انتخابات 2024 میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا، کرائے کے لوگوں کو ٹی وی پر دوبارہ لایا جا رہا ہے، ہمارا لیڈر صرف عمران کان ہے۔ ، ہم جب بھی اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملتے آتے ہیں ہمیں جان بوجھ کر ذلیل کیا جاتا ہے۔ ہمارے اندر کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں۔ جلسے کی اجازت مانگی تو عامر مغل کو حراست میں لے لیا گیا۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ چاہے جتنا مرضی ظلم کو لو ہم آپس میں تقسیم نہیں ہوں گے۔ فارم 47 والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، جن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذمہ داری دی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago