روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات

زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی رپورٹ سپیشل برانچ فراہم کرے گی

روٹی کی قیمت برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم ہونے کا پورا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود روٹی اور آٹے کی قیمت پر چیک رکھوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں روٹی، آٹے اور آٹے سے بنی اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ذاتی طور پر عوام سے فیڈ بیک لوں گی، پنجاب کی انتظامیہ اس کام کو صفائی مہم کے جذبے کے ساتھ انجام دے۔
ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت آپریشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے، پولیس، فوڈ اتھارٹی اور اربن یونٹ مقامی انتظامیہ کی مدد سے کام کریں۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی انٹیلی رپورٹ سپیشل برانچ فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سخت ہدایات پر عمل درآمد کے لیے صوبے بھر کی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میجسٹریٹس اور متعلقہ حکام فیلڈ میں نکل کر خود مانیٹرنگ کریں۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

5 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

5 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

5 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago