ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایے بڑھا دئیے
ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایے بڑھا دئیے
پشاور: ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایے بڑھا دئیے۔ احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ، شدید گرمی اور حبس میں لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 0.5فی صد ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ احتجاج کے باعث تمام چھوڑے بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں
کے پی کے میں صوبائی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہری پیدل ہی کام کاج پر روانہ ہورہے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان اور حکومت مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور احتجاج فی الفور ختم کیا جائے۔
پیٹرولیم ایسوسی ایشن اس بات پر بضد ہے کہ جب تک حکومت ٹیکس پر چھوٹ نہیں کرتی ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…