تشدد کر کے عمران خان کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا: یاسمین راشد

اعلیٰ عدلیہ پی ٹی آئی پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

تشدد کر کے عمران خان کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا: یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہ نما یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں کو ایک مراسلہ دیا جس میں انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے وہ پاکستان تحریک انصاف پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ظلم، جبر اور تشدد کے ذریعے لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتا۔ پاکستان میں جمہوریت کا گلاپوری طرح دبا دیا گیا ہے۔ لوگوں کی آوازیں بند کی جارہی ہیں۔ اگر ظلم نہ روکا گیا تو یہ پاکستان کی بربادی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے جو ظلم برداشت کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 8 فروری کو پورے پاکستان نے نکل کر بتا دیا کہ عمران خان ہمارا لیڈ ہے۔ عوام عمران خان کے حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ ہے اور رہے گی۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فارم 47 والی حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا دبا رہی ہے اس کا نقصان پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت کو اٹھانا پڑے گا، تاریخ اس بات کی گواہ ہے جو کسی کے ساتھ زیادتی کرے گا اس کو دنیا میں ہی اس کا بدلہ دینے پڑے گا۔
آئی ایم ایف کی مرضی سے بنایا گیا بجٹ عوام پر زبردستی مسلط کیا جارہا ہے۔ فارم 47 کی حکومت چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کرے تاکہ ملک کی باگ دوڑ حقیقی نمائندے سنبھالیں اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

5 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

5 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

5 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 ہفتے ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

2 ہفتے ago