مسافروں کی سہولت کیلئے موٹروے پر اہم ایپ کا آغاز
مسافروں کی سہولت کیلئے موٹروے پر اہم ایپ کا آغاز
اسلام آباد:موٹروے پولیس نے مسافروں کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز کر دیا۔ جس ڈیجیٹل ٹکٹ پرنٹ ہو گی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے اٹھائیسواں یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری نے کہا کہ 1997 میں 366 کلو میٹر کا سفر شروع ہوا تھا۔ اور آج موٹرویز ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے۔
جلد چاروں صوبوں میں موٹرویز کا جال بچھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈار، اسپیڈ گنز اور ایمبولنسز موجود ہیں۔ اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہمیں مسائل درپیش تھے۔ لیکن ہم نے گزشتہ سال سے اب تک ایکسل لوڈ پر 95 فیصد عمل درآمد کروا لیا ہے۔سلمان چوہدری نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمارے سب انسپیکٹر کے اوپر گاڑی چڑھا کر انہیں شہید کر دیا گیا۔ ہم جلد کیش لیس پالیسی پر جانے والے ہیں جبکہ 97 فیصد ہم پیپر لیس ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…