تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 98کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، اور لوگ خوف خدا سے اللہ اللہ پکار اٹھے اور زلزلے کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کی دعائیں مانگنے لگے۔
جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا ۔ مرنے والوں کی تعداد 92 بتائی جا رہی تھی جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ اشیکاوا میں تقریباً 30 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے ۔
نوے ہزار سے زائد گھروں میں تاحال پانی کی فراہمی نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا زلزلے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی ہے ۔ اسکے علاوہ زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کی امیدیں 72 گھنٹے گزرنے جانے کے بعد اب دم توڑ گئی تھیں۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…