عمران خان کے ساتھ پس پردہ مذاکرات جاری ہیں: قیصر شیخ
وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ پس پردہ مذاکرات جاری ہیں۔ ملک کے مفاد میں سب کو پیچھے ہٹنا ہوگا اور بات چیت کی طرف آنا ہوگا۔ قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے بھی پس پردہ بات چیت ہوتی رہی ہے اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔ ۔ عمران خان کا سیاست میں بڑا کردار ہے اور لوگوں نے انہیں ووٹ دیا ہے لہٰذا ان سے بات چیت ضروری ہے۔
قیصر شیخ نے فیصل آباد ڈویژن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 18 میں سے 15 سیٹیں عمران خان نے جیتی تھیں اور وہاں فارم 45 اور 47 بھی ان کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے اور اس کے لیے کسی شرط کی ضرورت نہیں۔ جیل میں رہ کر کچھ حاصل نہیں ہوا، اس لیے عمران خان کو بھی مذاکرات کرنے ہوں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…