کراچی :شدید گرمی کے باعث جلدکے امراض بڑھنے لگے

داد کی بیماری جسے فنگل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے اس کے کیسز میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے

کراچی :شدید گرمی کے باعث جلدکے امراض بڑھنے لگے

داد کی بیماری جسے فنگل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے اس کے کیسز میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے

گرمی میں شدت کے باعث کراچی کے شہری مختلف جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ جناح ہسپتال کراچی کے ڈرماٹولی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر بہرام کھوسو کا کہنا ہے کہ مریض، پھوڑے، جلی ہوئی جلد، زرد زخم اور داد کی بیماری کی شکایات کے ساتھ ہسپتال آرہے ہیں۔
او پی ڈی میں ایک مہینہ قبل 50 سے 60 کیسز آتے مگر اب یہ تعداد بڑھ کر
ایک ماہ قبل او پی ڈی میں جلدی امراض کے کیسز کی تعداد50 سے 60 تھی مگر اب یہ بڑھ کر 100 سے 150 ہو گئی ہے۔زیادہ پسینہ آنے کے باعث جلد کی صفائی ستھرائی متاثر ہوتی ہے اور جلد کے مسامے بند ہونے کے باعث انفیکشن ہوتا ہے۔
داد کی بیماری جسے فنگل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے اس کے کیسز میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ ادویات بھی داد کی بیماری پر اثر انداز نہیں ہورہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ نہائیں رکھیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے لباس پہنیں، دوپہر میں باہر نکلنے سے بچیں۔ انفیکشن سے متاثرہ فرد کو اپنا تولیہ اور صابن علیحدہ رکھیں، تاکہ انفیکشن کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

15 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

15 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

15 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago