حکومت کا 5 اہم وزارتوں اور محکموں ختم کرنے کا فیصلہ
حکومت کا 5 اہم وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل جو وزیراعظم کے حکم پر قائم کیا گیا تھا نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ جن 5وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، صنعت و پیداوار،کشمیر امور، سیفران، اور وزارت صحت شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار واضح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، اور پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی بھی توثیق کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی، ریڈیو، اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت…
پمز اسپتال آتشزدگی: نواز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی…
پمز گائنی وارڈ میں آتشزدگی: زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ کا انتظامیہ کے دعوے سے اختلاف اسلام آباد:…
عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقاتیں ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط، ذرائع اسلام آباد: باخبر ذرائع کے…
مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی…
اسپین نے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا دیگر یورپی ممالک کی طرح اسپین نے…