عمران خان سے متعلق سب کے اندازے غلط ثابت ہوئے: فواد چودھری

جو کہتے تھے عمران خان جیل میں مہینہ نہیں نکالیں گے، پارٹی ٹوٹ جائے گی ان سب کو 8 فروری کو جواب مل گیا

عمران خان سے متعلق سب کے اندازے غلط ثابت ہوئے: فواد چودھری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں اوران دنوں میں بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ثبت ہے، اب پیرپگاڑا کے بیان کا انتظار باقی ہے۔

اپوزیشن کا اتحاد کو قریب کرنے میں اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پوری قوم اس اتحاد کے سیاسی لائحہ عمل کی طرف نظریں جمائے بیٹھی ہے ۔نوازشریف کے موجودہ غلط فیصلوں نے بہت زیادہ سرپرائزڈ کیا،ہماری اتنی عمر نہیں جتنا نواز شریف کا سیاست میں تجربہ ہے۔ نوازشریف کے پاس 8فروری کو بہت اچھا موقع تھا، ان کو ڈاکے والا مینڈیٹ نہیں لینا چاہیے تھا، اب نوازشریف کی سیاست صرف مریم نواز کو وزیراعظم بنانے تک محدودہے جس کے لئے وہ مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، نواز چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پہلے عمران خان سے نمٹ لے پھر میں اپنی سیاست شروع کروں گا۔

جو لوگ کہتے تھے عمران خان نے جیل میں مہینہ نہیں نکالنا، ان کی پارٹی ٹوٹ جائے گی8 فروری کو عوام نے ان سب کو بھرپور جواب دیا، ہم نے یہ بھی دنا ہے کہ عرب دنیا عمران خان سے بہت نفرت کرتی ہے ،عمران خان کو حکومت سے نکلالنے پر وہ ڈالروں کے ڈھیر لگا دے گی، مغرب بھی عمران خان متنفر ہے ، اب ہماری ایکسپورٹ 100بلین ڈالر کراس کر جائے گی؟۔

ہمارے پاس لیڈرشپ کا فقدان ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور شہبازشریف ایک ڈمی وزیراعظم ہیں۔ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہوں گا میں نے پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago