200 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر دینے کی تاریخ کا اعلان

پنجاب حکومت نے تمام جزئیات طے کر لی ہیں ،سولر پینلز کی فراہمی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی

200 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت سولر دینے کی تاریخ کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینلز حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز صرف 10 فیصد معاوضے پر دستیاب ہوں گے، جس کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ یہ رقم بلا سود پانچ سال میں ادا کی جا سکے گی۔

پنجاب حکومت نے اس اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لی ہیں اور سولر پینلز کی فراہمی بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام کے بجلی بلوں میں 40 فیصد کمی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی میرا مشن ہے۔ مشکل حالات کے باوجود ہم عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago