Categories: ورلڈ

امریکی اچھی طرح سمجھ لے کسی صورت دبائو میں نہیں آئیں گے: نومنتخب ایرانی صدر

چین اور روس مشکل وقتوں میں ایران کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور وہ اس دوستی کو انتہائی قیمتی سمجھتے ہیں

امریکی اچھی طرح سمجھ لے کسی صورت دبائو میں نہیں آئیں گے: نومنتخب ایرانی صدر

تہران: ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے ایران ’’دباؤ میں ہر گز نہیں آئے گا‘‘۔

ایک ایرانی روزنامے میں شائع ہونے والے بیان میں ایرانی صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے کسی قسم کی کوشش نہیں کررہا۔

69 سالہ ہارٹ سرجن مسعود پزشکیان، جو ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں، نے عملی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ 2015 کے جوہری معاہدے کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔

پزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چین اور روس مشکل وقتوں میں ایران کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور وہ اس دوستی کو انتہائی قیمتی سمجھتے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ روس ایران کا تزویراتی حلیف اور اہم پڑوسی ہے، اور ان کی انتظامیہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور وسیع کرنے پر کاربند رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے حالیہ منصوبوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام نے انہیں ایک مضبوط مینڈیٹ دیا ہے تاکہ بین الاقوامی میدان میں بھرپور تعمیری شرکت ہو سکے اور خطے اور عالمی سطح پر ایران کے حقوق، عزت نفس، اور کردار کو یقینی بنایا جا سکے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago