پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر علی امین گنڈاپورکا ردعمل بھی آگیا
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر علی امین گنڈاپورکا ردعمل بھی آگیا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی حکومت کس بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائے گی؟۔حکومت سیاسی میدان میں بانی اور پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی
ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کیا فارم 47 کی پیداور حکومت اتنا بڑا فیصلہ کر سکتی ہے؟ فسطائیت اور تمام حربوں کے باوجود حکومت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔کیا یہ ملک صرف ان کا ہے کہ یہ جو دل میں آئے فیصلے کریں؟
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیا۔حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہورہی ہے۔اس حکومت نے خود ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل اور مستقبل میں آنے والے فیصلوں سے ان کا دھڑن تختہ ہو جائے گا
حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے، اس لئے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔ہم نے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…