ن لیگ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ن لیگ کی میٹنگ موخر ہونے کی وجہ پارٹی میں اختلاف رائے تھا،ذرائع کا دعویٰ

ن لیگ کا اجلاس ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مری: مسلم لیگ ن کے مری میں ہونے والے اجلاس کے موخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی میٹنگ موخر ہونے کی وجہ پارٹی میں اختلاف رائے تھا۔چند لیگی رہنما پارٹی اور حکومت کے سیاسی طرز عمل پر تحفظات رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی پر پابندی پر پارٹی میں اختلافات ہیں، سینئر لیگی راہ نما کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم اور مریم نواز سے مشاورت کر لی ہو گی اس لئے ہمیں نہیں بلایا گیا، یہ جانتے ہیں ہمارے جیسے لوگ میٹنگ میں کچھ اور بول دینگے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

واض رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ آج مری میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے اور ملکی صورتحال پر اہم مشاورت ہونا تھی۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیاہے ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

17 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

17 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

17 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago